عراق کے صدر برہم صالح کی شہید فخری زادہ کے بہیمانہ قتل کی مذمت
عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراق کے صدر برہم صالح نے ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراق کے صدر برہم صالح نے ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے ملک کے شمال مغرب میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اسرائیلی گاڑی نے درجنوں فلسطینی مزدوروں کو کچل دیا اس حادثے میں ایک فلسطینی شہید متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی کابینہ کے اجلاس کے بعد نائـب صدر جہانگیری اور انٹیلیجنس کے وزیر محمود علوی نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر متبنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی فلسطین کی سرزمین پر تعمیرات اور توسیع عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جس سے حالات مزید کشیدہ ہوجائیں گے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 76 ہزار 976 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 8 ہزار 490 ہو چکی ہے۔
پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف " پی ٹی آئی" ، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔
چین نے کورونا وائرس کی ویکسین دیگر ممالک کو فراہم کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی لاکھوں خوراک تیار کر لی ہیں۔
امریکی اٹارنی جنرل ولیئم بار نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابی نتائج میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 41 لاکھ 94 ہزار 692 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 86 ہزار 829 ہو گئی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے پارلیمانی معاون نے سن 1400 شمسی کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے۔
جاپان میں خودکشیوں کی تعداد کورونا وائرس کی اموات سے بڑھ گئی ہے .
بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں نومبر کے مہینے میں فوجی آپریشن کے دوران 15 افراد کو ہلاک کردیا۔
جرمنی شہرمیں ایک شخص کے کار راہگیروں پر چڑھادی ،جس کے نتیجے میں ایک شیرخوار بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستانی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود ملتان میں پی ڈیم ایم کی جانب سے جلسے کے انعقاد کے بعد حکومت نے 3 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔