امریکی صدر بائیڈن کا مونیخ سکیورٹی کانفرنس سے آن لائن خطاب کا آغاز
امریکی صدر جو بائیڈن نے جرمنی کے شہر مونیخ میں سکیورٹی کانفرنس سے آن لائن خطاب کا آغازکرديا ۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے جرمنی کے شہر مونیخ میں سکیورٹی کانفرنس سے آن لائن خطاب کا آغازکرديا ۔
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ وہ جو کھانا بھی سامنے آتا تھا اسےتناول فرماتے اور کسی کھانے کو ناپسند نہیں کرتے تھے۔ تاہم 8ایسی اشیاءہیں جن کو ان کے ذائقے اور طبی فوائد کی وجہ سے رسول کریم(ص) بہت پسند فرماتے تھے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 9 لاکھ 14 ہزار 111 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 24 لاکھ 54 ہزار 263 ہو گئی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شامل تین یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور تین یورپی ممالک کی طرف سے معاہدے پر عدم عمل کے پیش نظر اب ہم اقدام کا جواب اقدام سے دیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے اپنے غیر قانونی اور غیر منصفانہ شرائط کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
چین نے پہلی بار گذشتہ سال بھارت کے ساتھ وادی گلوان میں جھڑپ کے دوران اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی اعتراف کرلیا ہے۔
ایران کے صوبہ خراسان جنوبی سے 90 افراد پر مشتمل ایک ٹیم سرحدی شہر بیشہ کے علاقوں میں خدمات رسانی کے سلسلے میں پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔
امریکی انتظامیہ نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ میں ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کئے جانے کی درخواست کو واپس لے لیا ہے ۔
پاکستان میں ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی دو دو نشستوں پرپولنگ جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پرووٹنگ بغیرکسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں بم دھماکے کے نتیجے میں ریاستی وزیر برائے محنت ذاکر حسین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ترک صدارتی دفتر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ترکی اور روس کےصدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
بھارت میں کسانوں کے ملک گیر " ریل روکو" احتجاج کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی، ریاست پنجاب، ہریانہ، یوپی اور کئی دیگر ریاستوں میں کسانوں نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیر حسین عبداللہیان نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو ختم نہ کیا تو ایران کا اضافی پروٹوکول سے خارج ہونا قطعی ہے۔