امریکی نمائندے نے افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کیلیے طالبان آئندہ 6 ماہ کیلیے جنگ بندی یقینی بنائیں اور آئندہ اتحادی حکومت کا فعال حصہ بنیں جبکہ طالبان نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ بھی طالبان کے تمام گرفتار قیدیوں کو رہا کرے اور آئندہ 6 ماہ تک کابل حکومت طالبان کے حوالے کرے۔