انہوں نے کہا کہ رہبر معظم سے ملاقات، خطے میں مزاحمت کی تقویت کے لیے ایک موقع تھی کیونکہ انھوں نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین اور مظلوموں کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے اس ملاقات میں اپنی جانب سے فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور اسی طرح فلسطینی اور علاقائي مزاحمت کی حمایت پر زور دیا۔