انتفاضہ اور قدس کمیٹی کے سربراہ نے حضرت امام خمینی کی طرف سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے منسوب کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم قدس نے اسرائیل کے وجود پر سوالیہ نشان لگا دیا اور مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا۔