شیخ زکزاکی کا ہندوستان سے نائجیریا واپس جانے کا فیصلہ
نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ہندوستان سے نائجیریا واپس جانے کا اعلان کیا ہے۔
نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ہندوستان سے نائجیریا واپس جانے کا اعلان کیا ہے۔
قم المقدس میں شیعہ دینی مرجع آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے اپنے ایک بیان میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے حریت پسند انسانوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائی نہیں رہنا چاہیے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے مغربی آذربائیجان کے سرحدی علاقہ کا دورہ اور سرحدی محافظوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
متحدہ عرب امارات نے بھارت کی حمایت کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا ہے جبکہ خلیج فارس کے دیگر عرب ممالک خاموشی اخۃیار کئے ہوئے ہیں۔
امریکی ذرائع کے مطابق مسلح شخص نے فلاڈلفیا میں پولیس پر فائرنگ کرکے 6 اہلکاروں کو زخمی کردیا ، بعد میں مسلح شخص نے خود کو پلیس کے حوالے کردیا۔
برسلز میں بھاتی سفارتحانے کے سامنے کشمیریوں اور پاکستانیوں نے زبردست مظاہرہ کیا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
پاکستان کے علاقہ میر پور میں پہونہ بھمبر کے مقام پر سیلفی بناتے ہوئے 3 افراد نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنےہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل بردار جہاز گریس 1 کو بہت سے سیاسی نشیب و فراز کے بعد جبل الطارق کی عدالت کی جانب سے آزادی کا حکم مل گیا ہے۔
ایران کے جزیرہ کیش میں گہری غواصی کے عالمی فوجی مقابلے میں روس کے فوجی دستے نے پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔
مشہد مقدس میں اسلامی ممالک کے مہمانوں کی موجودگی میں اربعین حسینی کے سلسلے میں فعال اور سرگرم افراد کا دوسرا سمینار منعقد ہوا۔
ایرانی وزیر خارجہ اتوار کے دن ایک اعلی وفد کے ہمراہ بعض یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير صحت سعید نمکی نے صوبہ مرکزی کے صدر مقام اراک پہنچ گئے ہیں۔
بھارتی سماجی کارکنوں نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کرنے کے بعد وہاں کی صورتحال کو جہنم جیسا قرار دے دیا ہے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ اعلی اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے صوبہ کردستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عدالتی امور کا قریب سے مشاہدہ کریں گے۔
اس ویڈیو میں میکسیکو کے کولیما علاقہ میں آتش فشاں پہاڑ سے راکھ کا دھواں نکلنے کا منظر پیش کیا جاتا ہے۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے قتل عام کے لئے آر ایس ایس کےغنڈوں اور دہشت گردوں کوکشمیر روانہ کردیا ہے۔
کیش میں گہری غواصی کے عالمی فوجی مقابلوں کی شاندار اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں روسی فوجی دستے نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ چین اور ایران کے فوجی دستے دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
شاہ عبدالعظیم کے حرم مطہر میں جہاد گروں کا عظيم الشان اجتماع منعقد ہوا ۔جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو پیش کیا گيا۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی فوجی اور5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی " نے بھارتی حکام سے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو مکمل آزادی فراہم کرے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ نے انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی ، دفاع اور سکیورٹی امور کے کمیشن کے سربراہ عبدالخریس المشہری کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی معاندانہ اقدام کا سریع اور منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت تمام ریاستوں میں ہندوستان کا 73 واں یوم آزادی قومی جوش و ولولہ اور جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔