مصر کے شہر شرم الشیخ میں عربی اور یورپی ممالک کے سربراہی اجلاس کا آغاز
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شرم الشیخ میں عربی اور یورپی ممالک کے سربراہی اجلاس کے آغاز میں دہشت گردی کو یورپی اور عربی ممالک کے لئے مشترکہ خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممالک کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔