نیا سال " ایرانی سامان کی حمایت " کے نام سے موسوم
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کی مناسبت سے اپنے پیغام میں نئے سال کو ایرانی سامان اور ایرانی پیداوار کی حمایت کا سال قراردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کی مناسبت سے اپنے پیغام میں نئے سال کو ایرانی سامان اور ایرانی پیداوار کی حمایت کا سال قراردیا ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کو شام پر حملے کے سلسلے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکہ کا حملہ ناقابل قبول ہے ۔
امریکی مجلہ فوربس نے ایران اور سعودی عرب کی فوجی طاقت کا حال ہی میں موازنہ اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا رتبہ خطے کی 10 فوجی طاقتوں میں سعودی عرب سے بالا تر ہے۔
یمنی فورسز نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ امریکہ واضح کرے کہ وہ ترکی کا اتحادی ہے یا نہیں ؟
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کرمانشاہ کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کئی ترقیاتی پراجیکٹوں کا افتتاح کیا ہے۔
ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نےکہا ہےکہ عراق میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 39 ہندوستانی مغوی شہروں کو قتل کر دیا گیا، مغویوں کو تین سال قبل داعش دہشت گردوں نے اغوا کیا تھا۔
سعودی عرب کے ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے جیل سے آزاد ہونے کے بعد اپنی پہلی گفتگو میں سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ آزادی کے سلسلے میں ہونے والے معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کرمانشاہ کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ریلوے اسٹیشن سمیت کئی ترقیاتی پراجیکٹوں کا افتتاح کیا ہے صدر حسن روحانی نے کرمانشاہ کے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کے ہمراہ نوروز منانے کافیصلہ بھی کیا ہے۔
نوروز کی آمد کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اقتصاد نے ٹریژری اورخزانہ کا دورہ کیا۔
پاکستان میں پشاور کے نواحی علاقے لالہ کلے میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں،بیوی اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
سعودی عرب کے ڈکٹیٹر، مغرور ، متکبر اور امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان واشنگٹن پہنچ گئے۔ جہاں وہ امریکی صدر سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
گرگان سمیت ایران کے مختلف شہروں میں نوروز کی تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں۔
فرانس کے سابق صدر نیکلس سرکوزی کو مالی بد عنوانی اور کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کا چہار بہار علاقہ اہم اوربے نظیر سیاحتی مقام ہے نوروز کے موقع پر سیاح اس علاقہ کا دورہ کرتے ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی طرف سے ایران میں القاعدہ کے رہنماؤں کی موجودگی کے الزام کو جھوٹا ، مضحکہ خیز اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان خود القاعدہ کے اہم رکن ہیں جو شام، عراق اور یمن میں القاعدہ کی بھر پور مدد کررہے ہیں۔
امریکی حکومت کے ایک اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ امریکہ ، سعودی عرب اور امارات نے ایران کے خلاف سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔
مصری حکومت نے شام کے کرد نشین شہر پر ترکی کے قبضہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے غاصبانہ قبضہ قراردیا ہے۔
یمن کے فراری اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے معاون عبد العزیز جباری نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔
افغان حکام نے دعوی کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے دو ماہ کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دو اہم رہنماﺅں سمیت 140 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یورپی یونین نے امریکی صدر کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے خلاف اظہارات پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ چند فریقی معاہدہ ہے جس پر تمام فریقوں کو عمل کرنا چاہیے برسلز میں یورپی یونین کے وزراء خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔