غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 12 فلسطینی شہید
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 12 فلسطینی شہید اور 1000 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 12 فلسطینی شہید اور 1000 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
شام میں دستی بم حملے کے نتیجے میں امریکی اتحاد سے منسلک 2 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
روس نے مغربی ممالک کی طرف سے سفارتی یلغار کے جواب میں مغربی سفیروں کو طلب کرلیا ہے اس سے قبل روس نے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے 60 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے داخلی اشیا اور سامان کے استعمال اور خرید پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سامان کی خرید کا آغاز ایرانی حکام سے ہونا چاہیے۔
نوروز کے ایام میں تہران کے مسافر عباس آباد میں سیاحتی اور تاریخی آثار کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
ایران کے صوبہ گلستان کے شہر گرگان کو نوروز کے موقع پر ثقافتی آثار کے ذریعہ سجایا گيا ہے۔
فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ فرانس شام کے سرحدی شہر منبج میں فرانسیسی فوج کے دستے روانہ کرےگا۔
ترکی کے جنوب مشرق میں کرد باغی تنظیم پ ک ک کے حملے میں ترکی کے 5 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
13 رجب المرجب حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کو یوم والد کے نام سے موسوم کیا گیا ہے اس دن شہداء کے بچے گلزار شہداء کا رخ کرتے ہیں۔
ایران کے جزیرہ کیش میں نوروز کے ایام میں جشن و سرور کا کارنیول منعقد ہوا،
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں شیعہ سنی اتحاد کے موضوع پر شاندار اور کامیاب کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سنی اور شیعہ علماء نے ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی قیادت میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متحد ہونے پر تاکید کی۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکومت نے علیحدگی پسند کشمیری رہنماؤں کی 2 سالہ نظر بندی کو مشروط طور پر ختم کردیا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں ایران پر آئندہ 10 سے 15 سال کے دوران فوجی حملے کا اعلان کردیا ہے۔
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب پر ایک اور بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے ۔
ترکی میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 36 زخمی ہوگئے۔
یمن کے المکلا شہر میں امریکہ کی پروردہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے حملے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جوادظریف آئندہ ہفتہ ترکی کا دورہ کریں گے۔
ہندوستان کے تفریحی مقام گوا سے لاپتہ ہونے والی دبئی کی شہزادی بازیابی کے بعد واپس دبئی پہنچ گئی ہے۔شہزادی کے ساتھ جوبرٹ نامی ایک فرانسیسی امریکی شہری بھی تھاجسے ایک ماہ قبل گرفتار کر کے دبئی لے جایا گیا تھا جہاں سے وہ آزاد ہوکر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ امریکہ کے دوران انتہائی دائیں بازو کے یہودی اداروں کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہےیہ یہودی ادارے فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے لئے اربوں ڈالر کی امداد دے چکے ہیں۔ آل سعود کا یہودی چہرہ مسلمانوں کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔
روس نے مغربی ممالک کی سفارتی یلغار کا جواب دیتے ہوئے امریکہ کے 60 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہےجبکہ سینٹ پیٹرس برگ میں قائم امریکی قونصل خانہ بھی بند کردیا ہے۔