کورونا وائرس 15 سے 20 دن تک جسم میں رہ کر خود بخود ختم ہوجاتا ہے
پاکستان میں ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر عابد اظہر نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کا علاج یا حفاظتی ٹیکہ دستیاب نہیں ہے مگر یہ وائرس جسم میں خود بخود زیادہ سے زیادہ 15 سے 20 دن میں ختم ہو جاتا ہے۔