کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایرانی حکومت کے اقدامات کی تشریح
ایرانی وزارت خارجہ میں عالمی ادارہ صحت کے وفد اور غیر ملکی سفراء کی موجودگی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایرانی حکومت کے اقدامات کی تشریح کی گئی۔
ایرانی وزارت خارجہ میں عالمی ادارہ صحت کے وفد اور غیر ملکی سفراء کی موجودگی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایرانی حکومت کے اقدامات کی تشریح کی گئی۔
سعودی عرب نے ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد خانہ کعبہ کے گرد طواف روک دیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک شہری کے قتل کے الزام میں دو فلسطینیوں کے گھروں کو بلڈوزر چلا کر منہدم کر دیا ہے۔
شام کے شہر ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ترکی کے حمایت یافتہ 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے صدر عارف علوی نے بھارتی مسلمانوں کی حمایت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیان کی قدردانی کی ہے۔
طبی ماہرین نے کورونا وائرس کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ فونز کی اسکرین سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔
امریکی کمپنی ایمازون کے ملازمین بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
ایران میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں عمومی جگہوں پر جراثیم کشی کی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
افغانستان میں طالبان کے حالیہ حملوں کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے طالبان گروپ کے سیاسی سربراہ ملا عبدالغنی برادر اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے جبکہ ریاست کیلیفورنیا میں وائرس کی وجہ سے پہلی ہلاکت کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
قزوین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے عارضی اسپتال قائم کردیا گیا ہے۔
ایران کے صوبہ يزد میں بہار کی آمد کے موقع پر درختوں پر پھولوں کی بہار کا آغاز ہوگیا ہے۔
بھارت میں مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنے آباؤ اجداد کے علاقے سے بے دخل کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
پاکستان کے شہرکراچی میں عمارت گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔
ایرانی فوج کی میڈيکل یونیورسٹی کے سربراہ بریگیڈئیر ڈاکٹر حمیدی فراہانی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کے سب سے دقیق اور پیشرفتہ ٹیسٹ لئے جاتے ہیں اور ایرانی فوج کے تمام اہلکار صحیح و سالم ہیں۔
میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی رہبر معظم کے موجودگی میں کہا کہ " ہم دیہاتی بچے ہیں اور ہم کھیت کی سینچائی اور اسے پانی دے رہے ہیں یعنی ہم ملک سے مربوط مسائل کے سلسلے میں رہبر معظم کی رضایت حاصل کررہے ہیں "۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں شدید سے بارش جاری ہے جس کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہندوستانی مسلمانوں کے ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں وحشیانہ اور بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے فرمایا: ہندوستانی حکومت کومسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل اور انتہا پسند ہندوؤں کا مقابلہ چاہیے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹروں کے وفد نے تہران میں مسیح دانشوری اسپتال کا دورہ کیا ہے جہاں کورونا وائرس کےمریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
قم میں حضرت امام رضا (ع) اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کا خصوصی وارڈ تیار کیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کے 13 ملکوں میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔
امریکہ اورطالبان کے درمیان دوحہ میں چند روز قبل ہونے والا امن معاہدہ کو بچانے کیلیے سفارتی کوششیں زوروشورسے جاری ہیں۔
پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے گولیمار نمبر 2 میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور 10 سے 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
سعودی عرب نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی لگادی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 29 ہوگئی۔ ماسک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ وزیر اعظم اور بی جے پی رہنماؤں نے ہولی کی تقریبات میں شرکت منسوخ کردی۔