پاکستان میں تفریحی کشتی الٹنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
پاکستان میں ٹھٹھہ کی کینجھر جھیل میں تیز رفتار تفریحی کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پاکستان میں ٹھٹھہ کی کینجھر جھیل میں تیز رفتار تفریحی کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے اس سے قبل علیحدگی پسندوں نے فائرنگ کرکے 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔
افغان فوج نے غزنی بادغیث اور میدان وردک صوبوں میں آپریشن کے دوران 23 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سکیورٹی کونسل میں ایران کے خلاف امریکی قرارداد کی ناکامی پر امریکہ اور اسرائیل نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے معاون محمد باقر نوبخت صوبہ اردبیل کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کئی ترقیاتی پراجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنما شکنتلا دیوی مسلمان لڑکیوں کو ورغلا کر مذہب تبدیل اور ان کی ہندو لڑکوں سے شادی کرانے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
ایران کے صوبہ جنوبی خراسان کے صدر مقام بیرجند میں آیت اللہ محمد ابراہیم ربانی مہموئی کے انتقال پر آج عام سوگ کا اعلان کیا گیا ۔ آیت اللہ ربانی بیرجند کے ممتاز علماء میں شامل تھے۔
صومالیہ کے ساحلی علاقے میں لگژری ہوٹل پروہابی دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے جب کہ 43 افراد زخمی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کا حالیہ اقدام ، اسلام ، امت اسلامی اور فلسطینی اصولوں کے ساتھ بہت بڑی اور تاریخی خیانت ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں مسلح جھڑپ کے دوران بھارتی سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک غیر موثر صدر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کروڑوں امریکیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے کورونا کی وجہ سےعام انتخابات4 ہفتوں کیلئےملتوی کردیئے ہیں۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ مزید پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مکانات اور دکانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
جاپان کا بڑا آئل ٹینکر جو ماریشیس کے ساحل پر دلدل میں پھنس گيا تھا ، سمندری امواج کی بنا پر اس کے دو ٹکڑے ہوگئے۔
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے امن معاہدے کے بعد اب ڈائریکٹ ٹیلیفون سروس کا بھی آغاز کردیا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7لاکھ 71ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا وائرس میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
بادام ان پھلوں ميں شامل ہے جنھیں درخت کو ہلاکر اتارا جاتا ہے۔ ایرانی باغات میں بادام اتارنے کی فصل کا آغازہوگیا ہے۔
افغانستان کی حکومت نے امریکہ کے کہنے پر 5 ہزار سے زائد طالبان دہشت گرد قیدیوں کو آزاد کردیا ہے اور اتنی بڑی تعداد میں طالبان دہشت گردوں کی آزادی کے بعد اب فرانس نے افغان حکومت سے طالبان قیدیوں کو رہا نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انگلینڈ کے علاقے لنکاشائر میں لاپتہ سولہ اور اٹھارہ برس کے دو بھائیوں کو تلاش کرنیوالے حکام نے دو لاشیں برآمد کرلی ہیں۔
اسرائیل کے انٹیلی جینس کے وزیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب، بحرین اور عمان بھی متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلنے اور اسرائیل کے ساتھ امارات جیسا معاہدہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
پاکستانی پولیس نے بھارت کو پاکستان کی فوجی پوسٹوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے جاسوس کی فیملی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق امریکہ کا فوجی قافلہ کویت سے عراقی سرزمین میں داخل ہوگیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کی طرف سے طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے پر مبنی امریکی دعوے کو مسترد کردیا ہے۔