نجف اشرف میں حرم علوی کے گنبد کے قریب پرچم غدیر نصب کردیا گيا
عید غدیر کی مناسبت سے نجف اشرف میں حرم علوی کے گنبد کے قریب پرچم غدیر نصب کردیا گيا۔
عید غدیر کی مناسبت سے نجف اشرف میں حرم علوی کے گنبد کے قریب پرچم غدیر نصب کردیا گيا۔
برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 99 ہزار 702 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 67 ہزار 64 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستانی تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا ہے کہ پاکستان نے اختلاف کی وجہ سے سعودی عرب کا ایک ارب ڈالر کا قرضہ واپس کردیا ہے ۔ پاکستان نے مسئلہ کشمیر اور چین کے حوالے سے سعودی عرب کے بے جا اور غلط دباؤ کو رد کردیا ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار 617 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 91 ہزار 416 ہو گئی۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 64 ہزار 104 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 50 لاکھ 95 ہزار 748 ہو چکی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 170 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 24 ہزار 339 ہو گئیں۔
ایران کے صوبہ اردبیل میں عید غدیر کے موقع پر مقامی افراد کے تعاون سے اطعام کا اہتمام کیا گیا۔
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ العیش 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس نے 15 ستمبر سے پورے صوبے میں تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایران کے صوبہ گیلان میں عید سعید غدیر کے موقع پر پر مقامی مذہبی انجمنوں کے تعاون سے اطعام کا شاندار اہتمام کیا۔
گذشتہ دنوں ميں ارومیہ جھیل کے ساحل پر طبی پروٹوکول اور سماجی فاصلوں کی رعایت کے بغیرعوام کی موجودگی کی وجہ سے اس علاقہ میں کورونا تیزی سے پھیل گیا ہے۔
لبنان کے صدر میشل عون نے بیروت دھماکے میں غیر ملکی ہاتھ کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروت بندرگاہ پر دھماکہ غیر ملکی میزائل یا بم سے کیا گیا حملہ بھی ہوسکتا ہے۔
شہر کرد میں عشقان ولایت مذہبی تنظیم نے مقامی رضاکاروں کے تعاون سے عید سعید غدیر کے موقع پر پھلوں کی نذر تقسیم کی۔
پاکستان کے شہرکراچی میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر ادارے نے لبنان کے متاثرہ دارالحکومت بیروت میں فیلڈ اسپتال قائم کردیا ہے ایران کی طرف سے امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوجی اڈے پر کار بم دھماکے میں کم از کم 8افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
تہران میں مسجد فاطمیہ میں طبی پرٹوکول کی رعایت کے ساتھ عید سعید غدیر کی مناسبت سے جشن منعقد ہوا۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 842 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکہ نے چین کی حمایت یافتہ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکیٹو کیری لیم اور 9 دیگر اہم حکام پر ملک میں جمہوری روایات اور آزادی اظہار رائے کو پامال کرنے پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
پاکستان کے انٹیلیجنس اداروں نے خـبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد گروہ پاکستان کی اہم شخصیات کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
بھارت کی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کرتے ہوئے رن وے سے پھسل کر آبادی میں جا گھسا ،جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 19افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : " خداوند عالم میرا مولا ہے اور میں مومنین کا مولا ہوں اور میں ان سے زیادہ ان پر حق رکھتا ہوں ، پس جس کا میں مولاہوں اس کے یہ علی مولا ہیں ، اے اللہ اسکو دوست رکھ جو علی کو دوست رکھے اوراس کودشمن رکھ جو علی کو دشمن رکھے۔