امریکی صدر کا ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں جاری رکھنے کا اعلان
امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت بڑا شگاف پیدا ہوگیا ہے جس کی نظیر نہیں ملتی ۔
امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت بڑا شگاف پیدا ہوگیا ہے جس کی نظیر نہیں ملتی ۔
یمنی فورسز نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف بھیانک اور خوفناک جرائم پر سعودی عرب کو خبردار اور متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بھیانک اور جنگی جرائم کے خلاف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے۔
حضرت امام خمینی (رہ) فاؤنڈیشن کے مرکزی آفس میں گمنام شہید کی تشییع جنازہ کی تقریب منعقد ہوئی۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد آزاد کشمیر میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے، جس کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
یورپی یونین نے مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین فوری مذاکرات پر زور دیا ہے۔
ایرانی ملاح محمدشریف پناہندہ صومالیائی قزاقوں کی قید میں 4 سال تک رہے اور اب وہ آزاد ہوکر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
روس کی وزارت خارجہ نے ماسکو میں تعینات امریکی سفیر کووزارت خارجہ طلب کرکے روسی نمائندوں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس ميں شرکت کے لئے ویزا صادر نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ ضالع میں ایک گھر پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید ہوگئے ہیں شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں ميں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 19 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت میں 5 اعشاریہ8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں ميں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 6 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت میں 5 اعشاریہ8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
تہران کے عارضي امام جمعہ سید محمد حسن ابو ترابی فرد اور سپاہ محمد رسول اللہ کے کمانڈر جنرل محمد رضا یزدی کی موجودگی میں تہران میں 2 ہزار شہیدوں کی تمثال نصب کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
برطانوی سپریم کورٹ کی 11 رکنی بنچ نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے پارلیمنٹ کی عارضی معطلی کوغیر آئینی قراردیتے ہوئے منسوخ کردیا ہے۔
پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوج کے سربراہ بپن راوت کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
پاکستان کے شہر پشاور میں گذؤتہ ایک سال کے دوران قتل کے 387 مقدمات درج ہوئے جبکہ اغوا برائے تاوان کا ایک مقدمہ درج ہوا۔
روس نے بحربیرینٹس میں روسی بحری بیڑے سے براہ راست فائر کئے جنھوں نے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے قبضےمیں لئےگئےبرطانوی آئل ٹینکر اسٹینا ایمپرو کو چھوڑنےکااعلان کردیا ہے۔
کراچی میں ایک گھر میں صبح سویرے 4 ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے۔ گھر کے مالک نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
خبرگان رہبری کا ساتواں اجلاس آیت اللہ شیخ احمد جنتی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی غیر فوجی ڈرون صنعت کے مدیر نے ایران کے ٹی وی چینل 4 کے پروگرام " چرخ " کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس 20 ہزار ڈرونز موجود ہیں۔
یمنی فوج کے ترجمان نے یمن پر سعودی عرب کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ 12 گھنٹوں میں 42 بار یمن کی شہری آبادی پر بمباری کی ہے۔
نیویارک میں ایران کے صدر حسن روحانی اور فرانس کے صدر میکرون نے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایران کے صوبہ گلستان کے علاقہ آق قلا میں چھ قبل سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی جہاں لوگ چھ ماہ بعد بھی اپنے گھر تعمیر کرنے کی تلاش و کوشش میں مصروف ہیں۔
پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بالاکوٹ میں دہشت گردی کیمپ دوبارہ فعال کرنےکے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ اگر کسی نے ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہی اور اسارت کے علاوہ کچھ نہیں ملےگا۔
نیویارک میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگوکی۔