پانچ سے زیادہ مقامات پر بھارتی حملوں کی اطلاع ملی تھی، محمود قریشی
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے 5 سے زائد مقامات پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا جس کی ہمیں پیشگی اطلاع ملی تھی۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے 5 سے زائد مقامات پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا جس کی ہمیں پیشگی اطلاع ملی تھی۔
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے پھر سے تسلیم کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے۔
کینیا میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 4 امریکی سیاحوں سمیت مقامی پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
سعودی عرب ، مصر اور متحدہ عرب امارات نے عرب پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے اختتامی اعلامیہ کی اس شق کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے روکا گيا ہے۔
چاڈ کے سکیورٹی کے وزیر کا کہنا ہے کہ چاڈ نے لیبیا کے ساتھ اپنی سرحد کو بند کردیا ہے۔
ہندوستانی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بھارت اور پاکستان کی سرحد پر پاکستان کے ایک ڈرون ط؛یارے کو تباہ کردیا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان میں فضائی کارروائی پر نریندر مودی حکومت پر سوالات اٹھا دیئے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امن کے نوبیل انعام کا حقدار نہیں تاہم جو مسئلہ کشمیر کو حل کرے گا وہ نوبیل انعام کا حقدار ہوگا۔
افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات قدم بہ قدم کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں اعلی تعلیم کے وزير منصور غلامی کی موجودگی میں سربراہی اجلاس کے ہال میں کا 32 واں بین الاقوامی خوارزمی فیسٹیول منعقد ہوا۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں غیر ملکی طلباء نے ایران کے جنوب میں واقع آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آٹھ ماہ قبل کابینہ کے ایک اجلاس سے خطاب میں اقتصادی مشکلات حل کرنے کے سلسلے میں اغیار پر اعتماد کے حکومتی اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکومت اور انتظامیہ کو یورپی ممالک اور اغیار کے پیکیجوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے بلکہ ملکی ترقی کے سلسلے میں اندرونی خداداد وسائل پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
بھارتی وزیرخارجہ سشما سوارج نے مسئلہ کشمیر کو مکمل طور پر اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے کشمیر میں بھارت کے اقدامات کے خلاف منظور کی گئی قرارداد مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کر دیا ہے۔
امریکی تھنک ٹینک کے مطابق سیٹلائٹ تصویروں سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کا پاکستانی علاقے بالا کوٹ میں عمارت کی تباہی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے فول ایگل کے نام اپنی سالانہ فوجی مشقوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ترک صدررجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترک عوام کے دلوں میں پاکستان کی خاص حیثیت ہے اور جنگ استقلال میں برصغیر کے مسلمانوں کی حمایت کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔
بھارت کی ریاست اترپردیش میں روس کے اشتراک سے تیار شدہ کلاشنکوف رائفل فیکٹری کا افتتاح کر دیا گیا۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں برف باری اور بارش سے مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 15 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بجنورد کے شہریوں نے شہر کی خوبصورتی اور زیبائی کے لئے 3 لاکھ گلدان آمادہ کئے ہیں جنھیں مختلف جگہوں پر نصب کیا جائےگا۔
اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسرائیلی فوج کی تازہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے بھارت کے لیے روانہ ہوگئی ہے جس میں 195 مسافرسوار ہیں۔
ایران کے علاقہ لواسان میں ایرانی عدالت کے حکم پر ایران کے سابق وزیر کی لڑکی کا غیر قانونی مکان تباہ کردیا گيا مکان کی تعمیر 1000 میٹر پر مشتمل تھی۔
امریکہ کی ریاست الاباما میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں فلسطین مزاحمت کے ٹھکانوں کو ہوائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیل نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر مارٹرگولے سےحملہ کیا ہے۔