غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری/ حماس کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ پر شدید بمباری کی ہے جبکہ حماس نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ پر شدید بمباری کی ہے جبکہ حماس نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے شہر شیراز میں اچانک طوفانی بارش کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ میں زوردار دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
امریکی محکمہ انصاف نے صدارتی انتخاب میں روس کی مداخلت کی نفی کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو انتخابی ساز باز میں ملوث ہونے کے الزام میں بے گناہ قرار دے دیا۔
پاکستان کے ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں اور یہ رقم سٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے وزارت خارجہ کے دفتر اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ فارس کے صدر مقام شیراز میں چند منٹس کی اچانک اور موسلا دھار بارش کے نتیجے میں شدید سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 74 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ گاڑیوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے علاقہ سر پل ذہاب میں شدید بارش کے بعد دریائے الوند میں طغیانی آگئی ہے۔
ایران کے صوبہ فارس کے صدر مقام شیراز میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں کئی درجن گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایران کے صوبہ لرستان کے دریاؤں میں شدید بارش کے بعد سیلاب کا پانی جاری ہوگیا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے ایران کے امور میں اپنے مبصر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری کے بارے میں ایران کے انسانی حقوق کے مرکز نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جس میں اقوام متحدہ کے مبصرین کے غیر جانبدار ہونے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
نوروز کے ایام میں بہت سے مسافروں نے سمنان کے تاریخی اور قدیمی آثار کو قریب سے دیکھنے کے لئے اس شہر کو انتخاب کیا ہے۔
بندر عباس میں شدید بارش کے بعد سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا ہے حجس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تل ابیب پر میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں 7 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں سرحدی شہر عسیر میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زلزال 1 میزائل سے حملہ کیا ہے۔
ایران کے صوبہ لرستان میں شدید اور طوفانی بارش کے بعد سیلاب آگیا ہے اور متاثرہ افراد کو اسٹیڈیموں میں ٹھہرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان نے سکھوں کے لئے کرتارپور راہداری معاہدے کے بعد اب بھارتی ہندوؤں کے لئے بھی آزادکشمیرمیں قدیم مقدس ترین شاردا مندر کی بحالی اوروہاں تک رسائی کے لئے راہداری کھولنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ وہ روس سے ایس 400 میزائل کو خریدنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں مسجد کو آگ لگا دی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ واقعہ کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔
عمان کے بادشاہ نے امریکی فوج کو اپنے ملک کی بندرگاہیں اور ایئرپورٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
رومانيہ کی وزیراعظم ويوريسا ڈانسيلا نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملتان ائیرپورٹ کو ایک مرتبہ پھر بند کر دیا گیا ہے اور ملتان آنے اور جانیوالی تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جولان کو شام کا اٹوٹ حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جولان کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔
ایران کے صوبہ لرستان میں شدید بارش کے بعد دریائے خرم میں طغیانی آگئی ہے اور دریا کے آس پاس رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔